29 اگست 2011 - 19:30

يمن کے ڈکٹير علي عبداللہ نے کہا ہے کہ وہ انتقال اقتدار کے سمجھوتے پر دستخط کے لئے تيار ہيں -

ابنا: علي عبداللہ صالح نے پير کو اپنے ايک ٹيلي ويژن پيغام ميں کہا کہ وہ يمن ميں انتقال اقتدار کے لئے تيار ہيں اور اس کے لئے اس معاہدے کے مسودے پر دستخط کے لئے بھي آمادہ ہيں جو خليج فارس تعاون کونسل نے تيار کيا ہے -

انہوں نے اپنے اس پيغام ميں کہا کہ يمن کا بحران ايسا نہيں ہے جسے حل نہ کيا جاسکے انہوں نے کہا کہ وہ انتقال اقتدار کے لئے اپنے مخالفين ، خليج فارس تعاون کونسل اور يورپي يونين و امريکا سے مذاکرات کے لئے تيار ہيں - يمني حکومت کے مخالفين پہلے ہي خليج فارس تعاون کونسل کي طرف سے پيش کردہ معاہدہ امن کے مسودے پر دستخط کرچکے ہيں -

ياد رہے کہ يمني عوام سال رواں کے جنوري مہينے سے علي عبداللہ صالح کي تينتيس سالہ حکومت کے خلاف تحريک چلارہے ہيں اور عبداللہ صالح کي غير مشروط برطرفي کا مطالبہ کررہے ہيں مگر سعودي عرب اور امريکا کي مداخلت کي وجہ سے يمني عوام کي تحريک سست رفتاري کے ساتھ آگے بڑھ رہي ہے. ............

169